Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / مظفرنگر میں جھڑپ ایک شخص ہلاک ، 6 زخمی

مظفرنگر میں جھڑپ ایک شخص ہلاک ، 6 زخمی

مظفرنگر ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو موٹر سائیکلوں کے درمیان حادثہ کے بعد دو گروپس کے درمیان جھڑپ کے نتیجہ میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ تھانہ بھون قصبہ ضلع شاملی میں ہوا تھا۔ 30 سالہ بھورا جھڑپ میں ہلاک ہوگیا جو گذشتہ شام ایک ہی فرقہ کے دو گروہوں میں موٹر سیکلوں کے اس حادثہ کے بعد ہوئی تھی۔ ایڈیشنل ایس پی وی پی مشرا نے کہا کہ زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ جھڑپ میں ملوث افراد لاٹھیاں، اینٹیں اور تیز دھار ہتھیار استعمال کئے تھے۔ صیانتی انتظامات اس علاقہ میں سخت کردیئے گئے ہیں اور پولیس کی مزید جمعیت تعینات کردی گئی ہے۔ مظفرنگر فرقہ وارانہ کشیدگی کے اعتبار سے ایک حساس علاقہ ہے۔ قبل ازیں یہاں پر فرقہ وارانہ فساد بھی ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT