Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / مظفرنگر پولیس کارروائی میںدو ا نعامی سمیت تین افراد گرفتار

مظفرنگر پولیس کارروائی میںدو ا نعامی سمیت تین افراد گرفتار

مظفرنگر،4نومبر(سیاست ڈاٹ کام )اترپردیش میں مظفر نگر کے رتن پوری علاقے میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان ہوئی مڈبھیڑ میں 25-25ہزار کے دوانعامی سمیت تین بدمعاشوں کو گرفتار کرلیاگیا۔مڈبھیڑ میں دو بدمعاش اور دوپولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار نے اتوار کو یہاں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ رتن پوری کے تھانہ انچارج مگن ویر سنگھ گل نے اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم کے ساتھ بھنواڑا موڑ پر واقع بند پڑے اینٹ کے بھٹے پر دبش دی۔پولیس کو دیکھتے ہی وہاں موجود بدمعاش فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے لگے ۔اس دوران دونوں سمت سے کئی راؤنڈ گولیاں چلیں۔مڈبھیڑ میں دو بدمعاش پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ،جنہیں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر بدمعاش فرار ہوگئے ۔اس واقعہ دوران سب انسپیکٹر ستیندر پال سنگھ اور سپاہی سنجے کمار بھی بدمعاشوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT