Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / مظفر نگر سے میاں بیوی انتخابی میدان میں

مظفر نگر سے میاں بیوی انتخابی میدان میں

مظفر نگر ۔19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے جہاں کئی دلچسپ پہلو سامنے ارہے ہیں وہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ میاں بیوی بھی ایک ہی حلقہ سے ایک دوسرے کے حریف کے طور پر انتخابی میدان میں ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی کے ایم پی قادر رانا کی اہلیہ شاہدہ بیگم نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی کا ادخال کیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ

مظفر نگر ۔19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے جہاں کئی دلچسپ پہلو سامنے ارہے ہیں وہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ میاں بیوی بھی ایک ہی حلقہ سے ایک دوسرے کے حریف کے طور پر انتخابی میدان میں ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی کے ایم پی قادر رانا کی اہلیہ شاہدہ بیگم نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی کا ادخال کیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رانا مظفر نگر کے موجودہ ایم پی ہیں جہاں 10 اپریل کو انتخابات منعقد شدنی ہیں ۔ انہیں لوک سبھا انتخابات کیلئے پار ٹی کے دوبارہ نامزد کیا ہے۔

علحدہ ریاست وردھا کیلئے
لوک سبھا انتخابات کا بائیکاٹ
گڈچرلی (مہاراشٹرا) ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ضلع گڈچرلی کے اتاپلی تعلقہ میں زائد از 47 مواضعات سے تعلق رکھنے والے دیہی عوام نے علحدہ ریاست ودربھا کیلئے زور دیتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیگر مطالبات کے علاوہ ان دیہی عوام نے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں نظم و نسق کی کوتاہی کے خلاف بھی احتجاج کیا ہے۔ دوردراز علاقہ والے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT