Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات بی جے پی قائدین پر مقدمات سے دستبرداری پر غور

مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات بی جے پی قائدین پر مقدمات سے دستبرداری پر غور

مظفر نگر 20 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اترپردیش نے 2013 میں پیش آ:ے مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات کے سلسہ میں بی جے پی قائدین کے خلاف زیر التوا نو فوجداری مقدمات سے دستبرداری کے امکان پر اطلاعات طلب کی ہیں۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ کو روانہ کردہ مکتوب میں اس تعلق سے استفسار کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یو پی کے وزیر سریش رانا ‘ سابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان ‘ ایم پی بھرتیندو سنگھ ‘ رکن اسمبلی اومیش ملک اور پارٹی لیڈر سادھوی پراچی کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ 5 جنوری کو ضلع مجسٹریٹ کو روانہ کردہ مکتوب میں اسپیشل سکریٹری یو پی محکمہ انصاف راج سنگھ نے 13 نکات پر معلومات طلب کی ہیں جن میں یہ سوال بھی شامل ہے کہ آیا ان کے خلاف عوامی مفاد میں مقدمات سے دستبرداری بھی اختیار کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ ۔ اس مکتوب میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی رائے بھی مانگی گئی ہے ۔ حالانکہ مکتوب میں ان کے نام نہیں تحریر ہیں لیکن جو فائل نمبر ہیں وہ ان قائدین کے مقدمات سے متعلق ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT