Saturday , December 15 2018

مظفر نگر فسادات، تحقیقاتی کمیشن نے عہدیداروں کے بیانات قلمبند کئے

مظفر نگر ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر 2013 ء فسادات کی تحقیقات کر رہے کمیشن نے کئی عہدیداروں بشمول اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آر کے سریواستو کا بیان قلمبند کیا۔ کمیشن نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھاگیتا کا بیان کل قلمبند کیا تھا ۔ اس کے علاوہ 400 سے زائد افراد بشمول فسادات کے متاثرین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ۔ مظفر نگر اور اطر

مظفر نگر ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر 2013 ء فسادات کی تحقیقات کر رہے کمیشن نے کئی عہدیداروں بشمول اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آر کے سریواستو کا بیان قلمبند کیا۔ کمیشن نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھاگیتا کا بیان کل قلمبند کیا تھا ۔ اس کے علاوہ 400 سے زائد افراد بشمول فسادات کے متاثرین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ۔ مظفر نگر اور اطراف کے اضلاع میں 2013 ء فسادات کے دوران 60 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے تھے۔ الہ آباد ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج وشنو ساہی کی زیر قیادت ایک رکنی تحقیقاتی کمیشن ستمبر 2013 ء میں قائم کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT