Wednesday , December 12 2018

مظفر نگر فسادات : اعلیٰ عہدیداروں کی طلبی

مظفر نگر 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک رکنی انکوائری کمیشن نے جو مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کررہا ہے، تشدد کے دوران خدمت انجام دینے والے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو سمن جاری کیا ہے۔ جسٹس (ریٹائرڈ) وشنو ساہی کے مطابق اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس (لاء اینڈ آرڈر) ارون کمار، اُس وقت کے سہارنپور ڈیویژن کے کمشنر بھونیش کمار اور دیگر 9 سینئر عہ

مظفر نگر 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک رکنی انکوائری کمیشن نے جو مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کررہا ہے، تشدد کے دوران خدمت انجام دینے والے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو سمن جاری کیا ہے۔ جسٹس (ریٹائرڈ) وشنو ساہی کے مطابق اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس (لاء اینڈ آرڈر) ارون کمار، اُس وقت کے سہارنپور ڈیویژن کے کمشنر بھونیش کمار اور دیگر 9 سینئر عہدیداروں کو کمیشن کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 31 جنوری کو منعقدہ کمیشن کے خصوصی اجلاس میں مذکورہ عہدیداروں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ کل ہی کمیشن نے مظفر نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منزل ساہنی، اس وقت کے شاملی ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) پی کے سنگھ اور اس وقت کے مظفر نگر چیف ڈیولپمنٹ آفیسر (سی ڈی او) رویندر گوڑ بولے کو طلب کیا گیا تھا۔ تحقیقاتی کمیشن نے 30 سینئر عہدیداروں کے بشمول 450 افراد کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT