Saturday , December 15 2018

مظفر نگر فسادات : ایس آئی ٹی کلین چٹ کو چیلنج

مظفر نگر ۔16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اجتماعی عصمت ریزی کا شکار لڑکی نے ایس آئی ٹی رپورٹ کو مقامی عدالت میں چیلنج کیا ہے جس نے ایک مقدمہ میں پانچ ملزمین کو کلین چٹ دی ہے۔مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات کے دوران پیش آئے عصمت ریزی کے واقعات میں سے ایک میں یہ کلین چٹ دی گئی۔ درخواست گزار نے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کو چیلنج کیا۔ عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 9 جنوری کو مقرر کی ہے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ اس نے یہ بیان قلمبند کرایا تھا کہ 2013ء مظفر نگر فسادات کے دوران پھوگنا دیہات میں پانچ ملزمین نے اس کی عصمت ریزی کی ہے، لیکن ایس آئی ٹی نے ان ملزمین کو کلین چٹ دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT