Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / مظفر نگر فسادات : سادھوی پراچی کے خلاف وارنٹ

مظفر نگر فسادات : سادھوی پراچی کے خلاف وارنٹ

مظفر نگر۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مقامی عدالت نے وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراجی کے خلاف دوبارہ وارنٹ جاری کیا ہے۔ وہ 2013ء مظفر نگر فسادات مقدمہ کے سلسلے میں عدالت میں حاضر نہیں ہوئی۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے سادھوی پراچی کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے اسے 21 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔ اس سے پہلے 18 ڈسمبر کو بھی عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق پراچی کے علاوہ سنجیو بلیان اور دیگر کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت الزامات کا سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT