Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / مظفر نگر فسادات عہدیداروں کے بیانات قلمبند

مظفر نگر فسادات عہدیداروں کے بیانات قلمبند

مظفر نگر 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)ایک رکنی کمیشن نے جو مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کررہا ہے سرکاری عہدیداروں کے بیانات درج کئے جو 2013 کے فسادات کے دوران برسر خدمت تھے ۔ کمیشن نے کل سہارنپور ڈیویژن کے کمشنر بھونیشور سنگھ ‘اُس وقت کے آئی جی (میرٹھ زون ) برج بھوشن اور اس وقت کے ڈی آئی جی سہارنپور اشوک موٹھا جین کے بیانات درج کئے ۔ تحقیقاتی کمیشن اعلی عہدیداروں کے بیانات درج کرنا جاری رکھے گا جو فسادات کے دوران مظفر نگر میں تعینات تھے ۔ عدالتی تحقیقاتی کمیشن ریٹائرڈ جسٹس وشنو سہائے سابق جج الہ آباد ہائی کورٹ پر مشتمل ہے اور حکومت اتر پردیش نے مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کیلئے قائم کیا تھا۔ مذکورہ فسادات میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زیادہ بے گھر ہوگئے تھے جبکہ ستمبر 2013 میں مظفر نگر اور اس سے متصلہ علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے ۔ کئی متاثرین ہنوز پناہ گزین کیمپوں میں موجود ہیں جہاں سے تخلیہ کیلئے ان پر حکومت دباؤ ڈال رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT