Thursday , December 13 2018

مظفر نگر فسادات متاثرین کو اندرون 3 یوم ریلیف کیمپوں کے تخلیہ کی ہدایت

مظفرنگر۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات بھڑکنے کے بعد متاثرہ افراد گزشتہ سال ستمبر کے پڑوسی شاملی ضلع میں کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ حکام نے آج ان تمام کو اندرون تین دن کیمپس کے تخلیہ کی ہدایت دی ۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ سریش کمار مشرا نے آج بتایا کہ سرکاری عہدیداروں کی ٹیم نے کل متاثرہ کیمپوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اندرون تین یوم اپنے آبائی مقامات کو لوٹ جائیں۔ انہوں نے میڈیا سے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کو سرکاری اراضی پر رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ یہ ریلیف کیمپس شاملی کے ملک پورا ، نرپور کھرگن، اکبر پور اور سینتھی میں واقع ہیں۔ فسادات میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور 250 سے زائد خاندانوں نے اپنے آبائی مقامات کو چھوڑ کر شاملی ضلع میں واقع ان ریلیف کیمپوں میں پناہ لی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT