Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / مظفر نگر فسادات میں اعظم خاں کو کلین چٹ

مظفر نگر فسادات میں اعظم خاں کو کلین چٹ

’آج تک‘ نے من گھڑت کہانی پیش کی، اسمبلی کمیٹی کی رپورٹ
لکھنو ۔ 16 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی اسمبلی کمیٹی نے آج 2013 ء مظفر نگر فسادات کے سلسلہ میں کابینی وزیر اعظم خاں کو کلین چٹ دی۔ نیوز چیانل کی جانب سے اعظم خاں کے مظفر نگر فسادات میںرول کے سلسلہ میں اسٹنگ آپریشن کی تحقیقات کیلئے یہ کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے نہ صرف یہ کہ اعظم خاں کو کلین چٹ دی بلکہ ان کی ہتک کرنے والے چیانل کے عہدیداروں کو مناسب سزا کی سفارش کی ہے۔ ستیش کمار نگم کی زیر قیادت 7 رکنی پیانل اس نتیجہ پر پہنچا کہ ’’آج تک‘‘ نے کسی ثبوت کے بغیر اعظم خاں کو پھنسانے کی کوشش کی۔ اس نے اپنی اسٹوری میں کہا تھا کہ اعظم خاں نے یہ ہدایت دی ہے کہ ’’جو ہورہا ہے ہونے دو‘‘ جبکہ چیانل کی ریکارڈنگ میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس انداز میں مذموم اور جھوٹی کہانی پیش کی گئی اس کی وجہ سے ریاست میں سماجی ہم آہنگی متاثر ہوئی۔ یہ کمیٹی ستمبر 2013ء میں اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے بعد قائم کی گئی تھی۔ نگم نے ایوان میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا ’’ٹی آر پی کے گیم‘‘ اور ’’دولت بٹورنے‘‘ میں ملوث ہے اور وہ سماج پر اس کے منفی اثرات کو فراموش کر رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT