Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / مظفر نگر فسادات میں ملوث 5 افراد گرفتار

مظفر نگر فسادات میں ملوث 5 افراد گرفتار

مظفر نگر ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مظفر نگر فسادات کے دوران کتبہ گاؤں میں پیش آئے فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے سلسلہ میں پولیس نے مزید 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ فسادات کے بعد یہ ملزمین دیویندر ، امیت ، پپو ، ونود ، سہلو ، منوج ، گلو اور نریندر مفرور تھے ۔ انہیں کل گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ عدالت نے انہیں 14 دن کے لیے ر

مظفر نگر ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مظفر نگر فسادات کے دوران کتبہ گاؤں میں پیش آئے فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے سلسلہ میں پولیس نے مزید 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ فسادات کے بعد یہ ملزمین دیویندر ، امیت ، پپو ، ونود ، سہلو ، منوج ، گلو اور نریندر مفرور تھے ۔ انہیں کل گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ عدالت نے انہیں 14 دن کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ عدالت نے فرقہ وارانہ کیس کے سلسلہ میں مفرور ملزمین کی املاک قرق کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔ قبل ازیں مذکورہ کیس میں گذشتہ سال 15 دسمبر کو 4 افراد اور 13 دسمبر کو مزید 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ استغاثہ کے بموجب شاہ پور پولیس اسٹیشن کے تحت کتبہ گاؤں میں 8 ستمبر 2012 کو پیش آئے فسادات میں 8 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے جب کہ سینکڑوں مکانات کو نذر آتش کردیا گیا ہے ۔ فسادات کے بعد اس گاؤں میں فوج کو طلب کرلیا گیا تھا ۔ پولیس نے ابتداء میں 110 افراد کے خلاف کیس درج کیا تھا اور تحقیقات کی ذمہ داری اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کو دیدی گئی تھی ۔ کتبہ گاؤں میں پیش آئے فسادات میں 50 افراد ملوث تھے ۔ جس میں سے 37 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جب کہ باقیماندہ ملزمین ہنوز فرار ہے ۔ ستمبر 2013 کے دوران پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات میں 60 افراد ہلاک اور ہزارہا افراد بے گھر ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT