Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / مظفر نگر فسادات : ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا بیان قلمبند

مظفر نگر فسادات : ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا بیان قلمبند

مظفرنگر۔2فبروری( سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر فسادات 2013ء کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما کا بیان درج کیا ، جنہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ تشدد پر مؤثر انداز میں قابو پایا گیا تھا ۔ ایک رکنی تحقیقاتی کمیشن ریٹائرڈ جسٹس وشنو سہائے پر مشتمل ہے، اُس نے کل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما کا بیان درج کیا ۔ کمیشن نے اُس وقت کے ڈی جی پی دیوراج ناگر اور اُس وقت کے معتمد داخلہ آر این سریواستو کو 5فبروری کو طلب کیا ہے تاکہ اُن کے بیانات درج کئے جاسکیں۔ کمیشن کا اجلاس 6فبروری تک جاری رہے گا اور کمیشن اپنی رپورٹ ریاستی حکومت کو فسادات کی وجہ بتاتے ہوئے پیش کرے گا ۔ اس کے بعد سرکاری ملازمین کو ضروری کارروائی کی حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی جائیں گی۔علاوہ ازیں متاثرین فسادات اور سینئر عہدیداروں کے بیانات بھی درج کئے جائیں گے ۔ ایک رکنی عدالتی تحقیقاتی کمیشن کے ریٹائرڈ جج وشنو سہائے الہ آباد ہائیکورٹ کے سابق جج ہیں ۔ یو پی حکومت نے یہ تحقیقاتی کمیشن ستمبر 2013ء میں قائم کیا تھا ۔ فرقہ وارانہ فسادات میں 60سے زیادہ افراد ہلاک اور 40ہزار سے زیادہ بے گھر ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT