Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / مظفر نگر فسادات کیس میں مرکزی وزیر سنجیو بلیان کو سپردگی کے بعد ضمانت

مظفر نگر فسادات کیس میں مرکزی وزیر سنجیو بلیان کو سپردگی کے بعد ضمانت

مظفر نگر ۔ /18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر میں 2013 ء کے دوران ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے ایک مقدمہ کے ضمن میں عدالت میں حاضر نہ ہونے کے بعد جاری کردہ وارنٹ پر مرکزی وزیر سنجیو بلیان اور بی جے پی کے ایک مقامی رکن اسمبلی سریش نے آج خود کو عدالت کے سپرد کردیا جہاں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی ۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سیتا رام نے سنجیو بلیان اور دیگر چھ ملزمین کی ضمانت منظور کی جب انہوں نے فی کس 20000 ہزار روپئے کے شخصی مچلکے پیش کئے اور آئندہ سماعت میں حاضری کا وعدہ کیا ۔ اس دوران عدالت نے بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم اور سادھوی پراچی کے خلاف آج قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ۔ جب وہ آج مقرر سماعت سے غیر حاضر رہے ۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت /23 جنوری کو مقرر ہے ۔ اگست اور ستمبر 2013 ء کے دوران مظفر نگر میں ہوئے فسادات میں 60 افراد ہلاک اور دیگر 4000 بے گھر ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT