Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / مظفر نگر فسادات کے 2300 متاثرین کی نئے مقامات سے رائے دہی

مظفر نگر فسادات کے 2300 متاثرین کی نئے مقامات سے رائے دہی

مظفر نگر 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے بے گھر ہوجانے والے 2300 سے زیادہ مسافرین اپنا ووٹ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ضلع کے نئے مقامات پر استعمال کریں گے۔ متاثرین فسادات جن کی تعداد 2331 ہے، اپنے آبائی دیہاتوں سے جہاں کی فہرست رائے دہندگان میں اُن کے نام شامل ہیں، بیدخل ہوگئے ہیں، 9 مارچ تک فہرست میں نئے م

مظفر نگر 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے بے گھر ہوجانے والے 2300 سے زیادہ مسافرین اپنا ووٹ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ضلع کے نئے مقامات پر استعمال کریں گے۔ متاثرین فسادات جن کی تعداد 2331 ہے، اپنے آبائی دیہاتوں سے جہاں کی فہرست رائے دہندگان میں اُن کے نام شامل ہیں، بیدخل ہوگئے ہیں، 9 مارچ تک فہرست میں نئے مقامات پر نام درج کروانے کا موقع دیا گیا تھا۔ اُنھوں نے فارم 6 اور فارم 8 استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی ہدایات کی تعمیل کی۔ مظفر نگر اور شاملی لوک سبھا حلقوں میں 10 اپریل کو رائے دہی مقرر ہے جس میں تقریباً 13 لاکھ رائے دہندے اپنے ووٹ استعمال کریں گے۔ اِس مقصد کے لئے 888 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ فرقہ وارانہ فسادات کے دوران 60 سے زیادہ افراد گزشتہ سپٹمبر میں ہلاک کردیئے گئے تھے اور 40 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔ اُن میں سے 2300 افراد نے نئے مقامات پر فہرست رائے دہندگان میں اپنے نام شامل کروالئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT