Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / مظفر نگر فسادات ‘ہدولی کیس سیشن عدالت کو منتقل کردیا گیا

مظفر نگر فسادات ‘ہدولی کیس سیشن عدالت کو منتقل کردیا گیا

مظفر نگر 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام)مظفر نگر کی ایک عدالت نے 2013 کے فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق ہدولی قتل کیس کو سیشن عدالت کو منتقل کردیا ہے۔ اس کیس میں 25 افراد کے خلاف مقدمہ ہے۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے 25 ملزمین کو ہدایت دی کہ وہ 3 جون کو سیشن عدالت میں حاضر ہوں‘ استغاثہ نے یہ بات بتائی۔ مظفر نگر میں 8 ستمبر 2013 کو بھورا کالا پولیس

مظفر نگر 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام)مظفر نگر کی ایک عدالت نے 2013 کے فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق ہدولی قتل کیس کو سیشن عدالت کو منتقل کردیا ہے۔ اس کیس میں 25 افراد کے خلاف مقدمہ ہے۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے 25 ملزمین کو ہدایت دی کہ وہ 3 جون کو سیشن عدالت میں حاضر ہوں‘ استغاثہ نے یہ بات بتائی۔ مظفر نگر میں 8 ستمبر 2013 کو بھورا کالا پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک شخص کو ہلاک اور کئی دوسروں کو زخمی کردیا گیا تھا۔ یہاں املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 25 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ واضح رہیکہ ہدولی کے علاوہ شمالی میں بھی فرقہ وارانہ فسادات کے دوران کئی افراد کو ہلاک کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT