Saturday , December 15 2018

مظفر نگر فسادات : 235 کے خلاف تازہ چارج شیٹ

مظفر نگر۔9فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) مظفر نگر فسادات کے مقدمات کی تحقیقات کررہی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم ( ایس آئی ٹی ) نے علحدہ مقامات کے سلسلہ میں 235 افراد کے خلاف تازہ چارج شیٹ داخل کی ہے۔ایس آئی ٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس آئی ٹی ) منوج جھا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فسادات کے علحدہ م

مظفر نگر۔9فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) مظفر نگر فسادات کے مقدمات کی تحقیقات کررہی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم ( ایس آئی ٹی ) نے علحدہ مقامات کے سلسلہ میں 235 افراد کے خلاف تازہ چارج شیٹ داخل کی ہے۔ایس آئی ٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس آئی ٹی ) منوج جھا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فسادات کے علحدہ مقدمات کے سلسلہ میں 235 افراد کے خلاف تازہ چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ۔ مقامی عدالت نے 349 افراد کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے اور 108افراد کے خلاف جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی شروع کی ہے جو فسادات کے مقدمات کے سلسلہ میں اب تک مفرور ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال 336 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور 987 افراد کو فسادات کے سلسلہ میں مطلوب قرار دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT