Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / مظفر نگر فساد کے ملزم ارکان اسمبلی مودی کے اسٹیج پر

مظفر نگر فساد کے ملزم ارکان اسمبلی مودی کے اسٹیج پر

میرٹھ۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی نے آج سونیا گاندھی کے ریمارک’’زہر کی کھیتی‘‘ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس ہی ہے جو ملک بھر میں زہر پھیلارہی ہے اور اپنے پھوٹ ڈالو سیاست کو بروئے کار لارہی ہے ۔ میرٹھ میں جلسہ عام سے خطاب میں مودی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے اپنے بیٹے راہول کو بتایا کہ اقت

میرٹھ۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی نے آج سونیا گاندھی کے ریمارک’’زہر کی کھیتی‘‘ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس ہی ہے جو ملک بھر میں زہر پھیلارہی ہے اور اپنے پھوٹ ڈالو سیاست کو بروئے کار لارہی ہے ۔ میرٹھ میں جلسہ عام سے خطاب میں مودی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے اپنے بیٹے راہول کو بتایا کہ اقتدار زہر ہے ۔ میں سوال کرتا ہوں کہ آیا گذشتہ 60سال کے دوران سب سے زیادہ حکمرانی کس نے کی ۔ یہ زہر کس کے پیٹ میں جارہا ہے ‘ کون زہر پھیلارہا ہے اور کس نے زہر کی کھیتی کی ہے ؟ یہ کانگریس ہے جو ملک بھر میں زہر پھیلارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کانگریس سے جواب چاہتا ہے کہ اس نے اب تک کیا خدمات انجام دی ہے ۔ عوام سونیا گاندھی سے سوال کرتے ہیں کہ آخر اس ملک میں کسان خودکشی کیوں کررہے ہیں ‘ ان کا جواب یہ ہوتا ہے کہ عوام اس طرح کا الزام لگاکر زہر پھیلارہے ہیں ۔

سونیا گاندھی نے کل کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ مودی نفرت کا زہر پھیلارہے ہیں ۔ اپنی 50منٹ کی تقریر میں نریندر مودی نے کانگریس ‘ اترپردیش کی سماج وادی پارٹی اور دلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت پر تنقیدیں کی ۔ انہوں نے آنے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے انہیں اس ملک کے چوکیدار کی حیثیت سے منتخب کرنے کی اپیل کی‘ تاکہ وہ عوام کے فنڈس کی نگرانی کرسکیں۔ مودی نے اپنی تقریر میں مظفر نگر فساد کا کوئی تذکرہ نہیں کیا اور نہ اکھیلیش یادو پر راست تنقید کی ۔ انہوں نے تاہم جاٹ طبقہ کو رجھانے کی کوشش کی ۔ ان کے جلسہ میں مظفر نگر فساد کے ملزم بی جے پی ارکان اسمبلی سنگیت سوم اور سریش رانا کو بھی مودی کی موجودگی میں اسٹیج پر طلب کرتے ہوئے مودی کی گلپوشی کروائی گئی تھی ۔ آگرہ کے جلسہ میں ان ارکان اسمبلی کو مودی کے اسٹیج پر آنے سے پہلے ہی تہنیت پیش کردی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT