Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / مظفر نگر میں انعامی مجرم ہلاک، دو پولیس ملازمین زخمی

مظفر نگر میں انعامی مجرم ہلاک، دو پولیس ملازمین زخمی

مظفر نگر17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ضلع مظفر نگر کے کھتولی علاقہ میں آج صبح پولیس کے ساتھ تصادم میں 12ہزار روپے کا ایک انعامی مجرم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اننت دیو تیواری نے بتایا کہ کار پر سوار مجرموںکے ساتھ کھتولی بائی پاس کے نزدیک ہوئے اس تصاد م میں ایک مجرم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ تقریباََ پانچ بجے ہوئے اس تصادم میں کانسٹبل دیپک کمار اور سوہن ویر زخمی ہوگئے ، جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مارے گئے مجرم کی شناخت ضلع باغبپت کے دوگھٹ میں رہنے والے سرغنہ جان محمد کے طورپر ہوئی ہے ۔ اس کے پاس سے باغپت سے لوٹی ہوئی کار، ایک بندوق اور دو طمنچے اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ مارے گئے مجرم کے خلاف میرٹھ اور باغپت میں لوٹ، ڈکیتی، قتل وغیرہ کے 24سے زائد معاملات درج ہیں۔ یہ باغپت میں ہوئے لوٹ اور قتل کے معاملے میں مطلوب تھا۔ اس کی گرفتاری پر 12ہزار روپے کے انعام کا اعلان تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT