Wednesday , July 18 2018
Home / Top Stories / مظفر نگر میں دلت نوجوان کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

مظفر نگر میں دلت نوجوان کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

نئی دہلی۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کے مظفر نگر میں دائیں بازو کے شدت پسند عناصر نے آج ایک دلت نوجوان کو شدید زدوکوب کرتے ہوئے اسے زبردستی ’’جئے ماتا دی ‘‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق شر پسندوں نے ویپن کمار نامی دلت نوجوان کو مظفر نگر کے کیلان پور گاؤں میں اس وقت گھیر لیا جب موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ہندوتوا تنظیموں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ویپن کمار پر ان کے دیوی دیوتاؤں کی تصویروں کے ساتھ اہانت آمیز رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے لاٹھیوں، گھونسوں اور مکوں کی برسات کردی۔ پولیس نے اس سلسلے میں دفعہ 307 کے تحت راہول، دھیرج، جودھا، اور کاکو نامی نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور خاطیوں کی تلاش شروع کی گئی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شدت پسند عناصر ویپن کمار پر حملہ کرتے ہوئے اس سے ’’جئے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے کیلئے زور دے رہے ہیں جبکہ دلت نوجوان اُن سے اپنی زندگی کی بھیک مانگ رہا ہے۔ اس واقعہ کے بعد شہید ادھم سنگھ سینا نامی تنظیموں نے خاطیوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT