Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / مظفر نگر میں سخت ترین سکیورٹی انتظامات

مظفر نگر میں سخت ترین سکیورٹی انتظامات

مظفرنگر ، 7 اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) فسادہ زدہ مظفر نگر میں 10اپریل کو آزادانہ و منصفانہ رائے دہی کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی میں زبردست اضافہ کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ بھوگانا ‘ لسادہ ‘ بہوواڑی ‘ کٹبی ‘ کاکڑا ‘ محمدپور ‘ رائے سنگھ مواضعات گزشتہ سال کے فسادات میں بری طرح متاثر ہوئے تھے جہاں پولنگ کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مظفر نگر میں ستمبر کے فسادات میں 60 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے جو ہنوز کئی پنا ہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔ 27,198 افراد اپنے مکانات چھوڑ کر دیگر مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں جن کے منجملہ 3,259 متاثرین نے اپنی بازآبادکاری کے مقام پر ووٹروں کی حیثیت سے نام درج کروائے ہیں۔ فساد زدہ 20 مواضعات میں 627 پولنگ بوتھس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ نریندر مودی کے بااعتماد ساتھی امیت شاہ کی ان مقامات پر حالیہ اشتعال انگیز تقریر کے بعد نیا تنازعہ پیدا ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT