Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / مظفر نگر میں سنگباری سے 3 زخمی

مظفر نگر میں سنگباری سے 3 زخمی

مظفر نگر 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنستھ قصبہ کے قریب گرینیڈ کے ذریعہ پانی کے اخراج پر دو گروپس کے درمیان جھڑپ ہوئی اور سنگباری میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے بموجب ایک گروپ کے ارکان نے ڈرینج بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں گروہ واری جھڑپ شروع ہوگئی تھی اور دونوں جانب سے سنگباری میں کم از کم تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مظفر نگر 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنستھ قصبہ کے قریب گرینیڈ کے ذریعہ پانی کے اخراج پر دو گروپس کے درمیان جھڑپ ہوئی اور سنگباری میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے بموجب ایک گروپ کے ارکان نے ڈرینج بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں گروہ واری جھڑپ شروع ہوگئی تھی اور دونوں جانب سے سنگباری میں کم از کم تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کی مداخلت کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ علاقہ میں صیانتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ حال ہی میں مظفر نگر میں معمولی وجہ پر فرقہ وارانہ فسادات میں کئی افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT