Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مظفر نگر میں سیاست ملت کینڈل میکنگ انڈسٹری قائم کی جائے گی

مظفر نگر میں سیاست ملت کینڈل میکنگ انڈسٹری قائم کی جائے گی

فساد متاثرین کے لیے سیاست کے کام کی ستائش ، جاپانی اخبار کے بیورو چیف کا ملت پبلک اسکول کا دورہ

فساد متاثرین کے لیے سیاست کے کام کی ستائش ، جاپانی اخبار کے بیورو چیف کا ملت پبلک اسکول کا دورہ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مظفر نگر ( یو پی ) میں ہلاکت خیز فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تقریبا آٹھ ماہ کا عرصہ ہورہا ہے ۔ ان فسادات میں 60 سے زیادہ لوگ ہلاک اور 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔ فساد متاثرین کو راحت اور مدد فراہم کرنے کے سلسلہ میں ادارہ سیاست کی کاوشوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ تعلیمی اور کمپیوٹر سنٹرس کے علاوہ سیاست کی جانب سے متاثرین کے ایک گروپ کی خواہش پر جو موم بتی سازی کے بزنس میں دلچسپی رکھتے تھے ، بڑی مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کینڈل ڈائز ، موم اور دیگر ضروری ایکوپمنٹس سربراہ کئے گئے ۔ سیاست کے اس اقدام پر نوجوانوں نے اپنی کافی دلچسپی اور اعتماد کا مظاہرہ کیا ۔ ایک جاپانی اخبار کے بیورو ان چیف مسٹر یاکوٹا تاکاشی نے اے این ایچ اے ڈی کے مسٹر محمد عامر کے ہمراہ سیاست کے ملت پبلک اسکول کا دورہ کیا ۔ مسٹر تاکاشی نے فساد متاثرہ مظفر نگر میں سیاست کے کاموں کی ستائش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT