Wednesday , December 12 2018

مظفر نگر کے انچارج وزیر کی حیثیت سے اعظم خان کو ہٹادینے کا مطالبہ

مظفر نگر 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) فسادات سے متاثرہ ضلع مظفر نگر کے انچارج کی حیثیت سے گذشتہ 14 ماہ نے ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے میں ناکام ہوجانے کا اعظم خان پر الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مسٹر سنجیو بالیاں نے اس عہدہ کیلئے دوسرے وزیر کی نامزدگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر زرعی امور مسٹر بالیاں نے

مظفر نگر 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) فسادات سے متاثرہ ضلع مظفر نگر کے انچارج کی حیثیت سے گذشتہ 14 ماہ نے ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے میں ناکام ہوجانے کا اعظم خان پر الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مسٹر سنجیو بالیاں نے اس عہدہ کیلئے دوسرے وزیر کی نامزدگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر زرعی امور مسٹر بالیاں نے ایک پریس کانفرنس میں چیف منسٹر اتر پردیش اکھیلیش یادو سے مطالبہ کیا کہ ضلع مظفر نگر کے انچارج کی حیثیت اعظم خاں کو ہٹا دیں اور ان کی جگہ کسی دوسرے وزیر نامزد کریں کیونکہ وہ گذشتہ 8 ماہ سے ایک میٹنگ منعقد کرنے سے قاصر ہے اور نہ ہی انہوں نے فساد سے متاثرہ ضلع کا دورہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہا کہ مظفر نگر کے فسادات کی سی بی آئی تحقیقات کیلئے اگر ریاستی حکومت سفارش کریگی تو مرکز فی الفور کارروائی کرے گا ۔

TOPPOPULARRECENT