Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / مظفر نگر ۔ عورت کو چلتی گاڑی سے کھینچ کر بندوق کے نوک پر اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ

مظفر نگر ۔ عورت کو چلتی گاڑی سے کھینچ کر بندوق کے نوک پر اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ

مظفر نگر۔ایک او ردل دہلادینے واقعہ میں 30سال کی ایک عورت کے ساتھ جمعہ کے روز بندوق کی نوک پر اس کے شوہر اور بچے کے سامنے مبینہ طور سے اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیاہے۔

خبروں کے مطابق جمعہ کے روز صبح10:30بجے کے قریب میںیہ واقعہ پیش آیا جب تصور اپنی بیوی او رین ماہ کے بچے کو لیکر ڈاکٹر کے پا س سے موٹر سیکل سوار گھر واپس ہورہے تھے۔

اسی دوران کار میں سوارچار لوگوں نے ضلع کے نیر گجنی گاؤں کے قریب میں انہیں روکا۔

چاروں نے متاثر کو گاڑی سے کھینچ کر قریب کے گنے کے گھیتوں میں لے گئے اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔

اس کے بعد چاروں نے اس کے شوہر کو واقعہ کے متعلق کسی کوبھی نہ بتانے کی دھمکی دی۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کو باندھ کر بے رحمی کے ساتھ پیٹا گیا۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے متاثرہ نے تمام واقعہ بیا ن کیااور کہاکہ ’’ چارلوگوں نے مجھے گنے کے کھیت میں لے کھینچ کر لے گئے اور میری عزت لوٹی‘ وہ لوگ مسلسل میرے بچے کو جان سے ماردینے کی دھمکی دے رہے تھے اور میرے شوہر کو بھی باندھ دیا۔

او روہ لوگ مسلسل میرے بچے کو جان سے ماردینے کی دھمکی دے رہے تھے‘‘

درایں اثناء سپریڈنٹ آف پولیس ( ایس پی) اجئے سچدیو نے کہاکہ’’ ایک ایف ائی آر اس ضمن میں درج کیاگیاہے‘ متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کی طبی جانچ ہوگئی ہے‘ کیس میں مزیدتحقیقات جاری ہے‘‘

TOPPOPULARRECENT