Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / مظفر پور حادثہ:معطل بی جے پی لیڈر کی آخرکار خودسپردگی

مظفر پور حادثہ:معطل بی جے پی لیڈر کی آخرکار خودسپردگی

مظفر پور، 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے مظفر پور ضلع میں گزشتہ ہفت تیز رفتار بولیرو سے کچل کر نو بچوں کی موت کے معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے معطل لیڈر منوج بیٹھا نے دیر رات خود سپردگی کردی۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ وویک کمار نے آج یہاں بتایا کہ دھرم پور حادثہ کے کلیدی ملزم منوج بیٹھا نے چہارشنبہ کی رات ان کی آفس میں خود سپردگی کی ۔ منوج کی خود سپردگی کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ زخمی ہونے کی وجہ سے منوج کو صدر اسپتال بھیجا گیا جہاں سے اسے بہتر علاج کے لئے پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ضلع کے مینا پور تھانہ علاقہ کے دھرم پور میں ہفتہ کو ایک تیز رفتار بولیرو سے کچل کر نو بچوں کی موت ہو گئی تھی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔ حادثے میں بی جے پی لیڈر کے نام پر اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل نے اس معاملہ کو لے کر کل اسمبلی کے باہر اور اندر جم کر ہنگامہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT