Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / مظفر پور میں تالاب سے ایک شخص کی نعش برآمد

مظفر پور میں تالاب سے ایک شخص کی نعش برآمد

مظفرپور،5اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)بہار میں مظفرپور ضلع کے کانٹی تھانہ علاقے کے پانا پور گاؤں میں تالاب سے پولیس نے آج ایک شخص کی نعش برآمد کی ہے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گاؤں والوں سے موصول اطلاع کی بنیاد پر پانا پور گاؤں کے لکشمی چوک کے نزدیک تالاب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کی گئی ہے ۔ نعش کو دیکھنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کو کہیں اور قتل کرکے ک اسے یہاں پھینکا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نعش کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے شری کرشن میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT