Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / مظفر پور میں 4 خطرناک مجرم ہلاک

مظفر پور میں 4 خطرناک مجرم ہلاک

مظفر پور ( بہار ) ۔ 13 ۔ جنوری : (سیاست ڈاٹ کام ) : مظفر پور میں مجرمانہ پس منظر رکھنے والے 4 افراد کو علحدہ علحدہ واقعات میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ ایس ایس پی مظفر پور مسٹر رنجیت کمار مصرا نے بتایا کہ یہ تمام 4 افراد بدنام زمانہ مجرم اور ڈکیتی اور تاوان کے لیے قتل اور اغواء کے کیسوں میں مطلوب تھے انہوں نے بتایا کہ پہلے واقعہ میں میناپ

مظفر پور ( بہار ) ۔ 13 ۔ جنوری : (سیاست ڈاٹ کام ) : مظفر پور میں مجرمانہ پس منظر رکھنے والے 4 افراد کو علحدہ علحدہ واقعات میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ ایس ایس پی مظفر پور مسٹر رنجیت کمار مصرا نے بتایا کہ یہ تمام 4 افراد بدنام زمانہ مجرم اور ڈکیتی اور تاوان کے لیے قتل اور اغواء کے کیسوں میں مطلوب تھے انہوں نے بتایا کہ پہلے واقعہ میں میناپور پولیس اسٹیشن کے تحت مقصود پور میں واقع ایک ہوٹل میں منوج سنگھ اور مکند مصرا عرف متھو کو ایک گروپ نے گولی مار دی ۔ جب کہ منوج اور مکند بدنام زمانہ شمبھو متھو گینگ کے ارکان تھے اور ڈکیتی ، قتل اور جبراً رقومات کی وصولی (تاوان ) کے دو درجن کیسوں میں ملزم تھے ۔ وہ ایک ہوٹل میں کھا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ۔ دوسرے واقعہ میں مظفر پور سٹی کے متھن پور پولیس اسٹیشن کے تحت کالی بری روڈ پر چار موٹر سیکل سواروں نے رام پردیش سنگھ اور ان کے ڈرائیور دینا ناتھ بھگت پر اندھا دھند فائرنگ کردیا ۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ رام پردیش سنگھ ، ضلع مشرقی چمپارن کے موتی ہاری میں 6 ماہ قبل پیش آئے منتو شرما قتل کیس کا ملزم تھا ۔

TOPPOPULARRECENT