Saturday , August 18 2018
Home / جرائم و حادثات / مظلوم خاتون کا سسرالی مکان پر احتجاج

مظلوم خاتون کا سسرالی مکان پر احتجاج

حیدرآباد۔/24نومبر، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں ایک خاتون نے سسرالی مکان پر دھرنا منظم کیا۔ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کلیانی نامی خاتون نے آج اپنے سسرالی مکان پر احتجاجی دھرنا منظم کیا اور بتایا کہ اسے گھر سے نکال دیا گیا۔ تین سال قبل اس خاتون کی شادی ہوئی تھی اور شادی کے چند روز بعد سے وہ اذیت کا سامنا کررہی ہے۔ تاہم حالات سدھر جانے کی امید کے ساتھ اس خاتون نے اس ظلم کو برداشت کیا لیکن چند روز قبل اسے مکان سے نکال دیا گیا۔اس خاتون نے بتایا کہ پکوان کے نام پر کبھی پریشان کیا جاتا تھا، ذائقہ دار پکوان تیار نہ کرنے پر اس کے ہاتھوں کو جلایا گیا، اس نے ظلم و زیادتی سے دلبرداشتہ ہوکر یہ اقدام کیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT