Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مظلوم خواتین کیلئے امدادی مرکز ’’بھروسہ‘‘ کا آغاز

مظلوم خواتین کیلئے امدادی مرکز ’’بھروسہ‘‘ کا آغاز

ریاستی وزیرداخلہ کے ہاتھوں افتتاح، خواتین استفادہ کریں۔ کمشنر پولیس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 7 مئی (پی ٹی آئی) حالات کے شکار مایوس خواتین و بچوں کے امدادی مرکز ’’بھروسہ‘‘ کا یہاں حیدرآباد میں ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میںآیا۔ بھروسہ کو حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے شروع کیا گیا جس کے ذریعہ تشدد سے متاثرہ خواتین بچوں کو امداد پہنچائی جائے گی۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اس کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایک چھت تلے ظلم و زیادتی کے شکار خواتین بچوں کو پولیس کی مدد، میڈیکل، قانون، نفسیاتی راحت اور بازآباد کاری مدد پہنچائی جائے گی۔ اس مرکز میں تربیت یافتہ اسٹاف کو متعین کیا جائے گا۔ یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت جس کے سبب عدالت سے رجوع ہونے کی نوبت نہیں آئے گی۔ حیدرآباد پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے اخباری نمائندوں کو اس بات سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’بھروسہ‘‘ امدادی مرکز کے مقاصد میں فوری طور پر ظلم و زیادتی کے شکار خواتین بچوں کو ایمرجنسی امداد سہولتیں پہنچانا ہے اور خاندانی تنازعات کو دور کرتے ہوئے انہیں معاشرہ میں مستحقہ مقام دلانا ہے۔ اس کے دیگر مقاصد میں ہر کیس پر قریبی نظر رکھنا اور اس کے خوشگوار اختتام کی سعی کرنا بھی شامل ہے۔ حیدرآباد پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے بتایا کہ ظلم و زیادتی کے شکار جنسی ہراسانی، جنسی زیادتی، گھریلو تشدد، انسانی تجارت، خاندانی وقار سے متعلق جرائم، ایسیڈ حملوں، زدوکوب سے متاثر ہونے والے خواتین کو چاہئے کہ وہ بھروسہ  امداد مرکز سے رجوع ہوں۔ انہیں فی الفور خصوصی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ کمشنر حیدرآباد پولیس ایم مہیندر ریڈی یا ’’بھروسہ‘‘ امدادی مرکز کو کئی این جی اوز تنظیموں اور سرکاری محکمہ جات کی مدد و تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT