Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مظلوم روہنگیائی مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل

مظلوم روہنگیائی مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل

نماز ِ فجر میں قنوت نازلہ کے اہتمام کا مشورہ ، مفتی سید صادق محی الدین فہیم کا بیان
حیدرآباد۔7 ستمبر (سیاست نیوز) مفتی سید صادق محی الدین فہیم نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور مظالم کے واقعات کے سدباب کے سلسلہ میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔ انہوں نے نماز فجر میں قنوت نازلہ کے اہتمام کا مشورہ دیا اور کہا کہ دنیا میں کہیں بھی مسلمان سخت حالات میں گھرگئے ہوں اور دشمن کا خوف اور دہشت غالب ہو تو نماز فجر کی دوسری رکعت میں رکوع سے اٹھنے کے بعد مندرجہ ذیل دعا کی جائے۔ یہ دعا حدیث پاک سے ثابت ہے اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم آپ کے اصحاب کرام اس کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔ دعا اور اس کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
(اللھم اھْدنافیمن ھدیت وعافنا فیمن عافیت‘ وتولنا فیمن تولیت ‘وبارک لنا فیما أعطیت‘ وقنا شر ما قضیت‘ انک تقضی ولا یقضی علیک‘ انہ لا یذل من والیت‘ تبارکت ربنا وتعالیت نستغفرک ونتوب الیک)اللھم عذب کفرۃ أھل الکتاب والمشرکین الذین یصدون عن سبیلک ویُکذبون رسلک‘ اللھم اغفرللمومنین والمومنات‘ والمسلمین والمسلمات‘اللھم اصلح ذات بینھم‘والف بین قلوبھم‘واجعل فی قلوبھم الایمان والحکمۃ وثبتھم علی ملۃ رسولک واوزعھم وأن یوفوا بعھدک الّذی عاھدتھم علیہ‘ وانصر ھم علی عدوک وعدوھم الہ الحق واجعلنا منھم ۔
(الہی !تو ہمیں ہدایت سے نواز کر ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما اور ہمیں عافیت بخش کر عافیت پانے والوں میںشامل فرما اور ہماری سرپرستی فرما کر ان لوگوں میں شامل فرما جن کی تونے سرپرستی فرمائی اور ہمیں ان چیزوں میں برکت دے جو تونے عنایت فرمائی اور ہمیں اس کے شر سے بچا جس کا تونے فیصلہ فرمایا ہے کیونکہ توہی فیصلہ کرتا ہے اور تجھ پر کسی کا فیصلہ نافذ نہیں ہوتا۔وہ ہر گز ذلیل نہیں ہوسکتا جس کی تو سرپرستی فرمائے اور کبھی عزت نہیں پاسکتا جس کو تو اپنا دشمن قراردے لے تو بڑی برکت والا ہے اے ہمارے رب اور بہت ہی بلند وبر تر۔ ہم تجھ سے مغفرت چاہتے ہیں اور تیرے حضور توبہ کرتے ہیں‘ اے اللہ !کافروں کو عذاب دے جو تیری راہ سے روکتے ہیں اور تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں ‘ اور تیرے اولیاء سے برسر پیرکار ہیں‘ اے اللہ ! مومن مردوں اور مومن عورتوں‘مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی مغفرت فرمااور ان کے باہمی تعلقات کی اصلاح فرما ان کے دلوں میں باہمی الفت پیدا کر اور انکے قلوب میں ایمان وحکمت پیدا کر اور ان کو اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ملت پر جمادے‘اور ان کو توفیق عطافرما کہ یہ تیرے ا س عہد کو پوراکرسکیں جو تونے اس سے لیا ہے اور انکی مدد فرما اپنے دشمنوں کے مقابلے میں‘ اور ان کے دشمنوں کے مقابلے میں‘معبود حقیقی ہماری التجائیں سن لے اور ہمیں بھی انہی لوگوں میں شامل فرمادے۔

TOPPOPULARRECENT