Saturday , December 15 2018

مظہر قادری کی خدمات ناقابل فراموش

سالانہ جلسہ سے مولانا قبول پاشاہ شطاری و دیگر کا خطاب
حیدرآباد 17 ڈسمبر (پریس نوٹ) پولیس ایکشن کے بعد مسلمانوں کی منظم انداز میں مختلف اداروں کے ذریعہ ٹھوس تعمیری خدمات انجام دینے والوں میں سید مظہر قادری کا نام ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن نے فاؤنڈیشن کے سالانہ جلسہ و تقسیم انعامات کے صدارتی خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر حافظ و قاری احسن بن محمد الحمومی خطیب شاہی مسجد باغ عامہ نے اُسوۂ حسنہ پر خطاب میں کہاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی مبارک زندگی کا ہر پہلو بے مثال ہے اور آپ ﷺ کی سیرت جامع و کامل ہے، تاریخی اہمیت کی حامل اور آپ ﷺ نے اس پر خود عمل فرماکر ہماری رہنمائی فرمائی۔ پروفیسر محمد مسعود احمد نے ’’اپنے ملک کے بارے میں‘‘ اعداد و شمار کے ساتھ لیکچر دیا۔ مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ سجادہ نشین و سرپرست فاؤنڈیشن نے خیرمقدمی تقریر کی۔ جلسہ کا آغاز سید محمد عمار قادری زرین کلاہ کی قرأت اور شفیع قادری کی نعت سے ہوا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات میں مولانا سید محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید احمد پاشاہ قادری، مولانا سید وصی اللہ حسینی قادری، مولانا سید ندیم اللہ حسینی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ مولانا قادری محی الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور آخر میں شکریہ ادا کیا۔ شرکت کرنے والوں میں مولانا سید سراج پاشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید حسینی پاشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید عبدالرؤف حسینی بغدادی، مولانا شیخ سالم باوزیر، الحاج محمد قدیر احمد، مولوی سید جمال الدین قادری، مولانا محمد عبدالمجید قاضی زین العابدین، مولانا سید اسمٰعیل قادری قاضی جیلانی، محمود طالب الدین، طاہر مولانا سید عبدالنعیم شطاری، مولانا سید مصطفیٰ شطاری، مولانا صوفی عبدالقادر ثانی، سید امتیازالدین و عوام کی کثیر تعداد شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT