Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / معاشرہ سے خود غرض کا خاتمہ ضروری

معاشرہ سے خود غرض کا خاتمہ ضروری

خانہ پور /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خانہ پور میں صفاء بیت الجمال کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح و معاشرہ اور خدمت خلق کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جلسہ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مفتی محمد مبین احمد قاسمی ، مولانا فصیح الدین ندوی نے شرکت کی ۔ جلسہ کی صدارت مولانا مصدیق القاسمی ناظم مدرسہ دارالعلوم صیدقہ خانہ پور نے کی ۔ جلسہ سے مفتی مبین ا

خانہ پور /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خانہ پور میں صفاء بیت الجمال کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح و معاشرہ اور خدمت خلق کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جلسہ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مفتی محمد مبین احمد قاسمی ، مولانا فصیح الدین ندوی نے شرکت کی ۔ جلسہ کی صدارت مولانا مصدیق القاسمی ناظم مدرسہ دارالعلوم صیدقہ خانہ پور نے کی ۔ جلسہ سے مفتی مبین احمد قادری نے اپنے خطاب میں کیا ۔ آج معاشرہ کی اصلاح سے پہلے ہم کو خود اپنی اصلاح کی ضرورت ہے ۔ اس کے بعد ہم معاشرہ کی اصلاح کیلئے میدان میں آئیں ۔ نوجوان مستحق افراد کی اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے آگے آئیں ۔ سب سے پہلے ہم کوم عاشرہ سے خود غرض کا خاتمہ کرنا ہے ۔ اس لئے کے مذہب اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم دوسروں کے کام آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج ہمارے کچھ نوجوان ہماری کچھ بیٹیاں یوم عاشقان میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ یہ ہمارا معاشرہ نہیں ہے ۔ ہمارا اسلامی معاشرہ ہے کہ بے حیائی کو روکے بے پردگی کو روکے اس لئے کہ اس سے دنیا اور آخرت کی تباہی ہے ۔ مولانا فصیح الدین ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم کو اصلاح کی ضرورتہے ۔ اس لئے کہ ہم گمراہ ہوچکے ہیں ۔ ہم نے اللہ تعالی کے احکامات کو چھوڑ دیا اور نبی کریم ﷺ کی سنت کی پیروی چھوڑدی اس لئے آج ہم در بدر بھٹک رہے ہیں اور ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔ ہم سب کو اللہ کی رسمی کو مضبوطی سے تھام لینا ہے اور سنت نبوی ﷺ کے طریقہ کار پر چلنا ہے ۔ تب ہمیں جاکر ہمارے معاشرے کی اصلاح ممکن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT