Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / معاشرہ میں تیزی سے پھیل رہی برائیوں کا خاتمہ ضروری

معاشرہ میں تیزی سے پھیل رہی برائیوں کا خاتمہ ضروری

ڈاکٹر ذاکر حسین کے یوم پیدائش کے موقع پر سمینار ، جناب شہاب الدین ہاشمی کو ایوارڈ
حیدرآباد۔16فبروری (سیاست نیوز) ہندوستان کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران دانشوروں اورسیاسی قائدین نے تقریب میںموجود طلباء سے حصول علم پر اپنی توجہہ مرکوز کرنے معاشرے میں تیزی سے پھیل رہی برائیوں کو ختم کرنے والے بننے کی اپیل کی تاکہ ملک وملت کی صحیح معنی میںخدمت کرتے ہوئے ملک وملت کا نام روشن کیا جاسکے۔ تقریب سے خطاب کے دوران دانشوروں نے تعلیم کو ضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ تعلیم ہی ایک زیور ہے جس کے ذریعہ انسان میںسدھار ممکن ہے اور مذہب اسلام نے سختی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا پیغام دیا ہے ۔ ڈاکٹر ذاکر حسین ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے دوران سماجی قائدین اور سماجی جہدکاروں کے علاوہ اسکولی طلبہ کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی اور فاونڈیشن کی جانب سے مختلف شعبہ حیات میںنمایاں خدمات انجام دینے والے صحافیوں ‘ دانشوروں‘ سماجی جہدکاروں کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔شہر حیدرآباد کی معزز شخصیتیں جن میں این آر آئی ممتاز علی اکرم ‘ خلیق الرحمن‘ بشیر الدین فاروقی‘ شاہد احمد‘ مجتبیٰ علی خان عامر‘ ایم اے رشید‘ سید حیدرانجینئر‘کے علاوہ دیگر نے شرکت کی جبکہ صدر ذاکر حسین فاونڈیشن سکندر معشوقی کی نگرانی میں منعقدہ اس ایوارڈ تقریب میں شعبہ صحافت سے روزنامہ سیاست کے بیور چیف جناب شہاب الدین ہاشمی کو نمایاں خدمات پر ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ حیات میںنمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔اس کے علاوہ سماجی خدمات میں صدر ثانی ویلفیر اسوسیشن اظہرمخصوصی ‘ این آر آئیز میںممتاز علی اکرم اور دور قدیم کے چیزوں کوجمع کرتے ہوئے میوزیم تیار کرنے والے شیخ سعید‘ شعبہ طب میں خدمات خلق کا اعزاز حاصل کرنے والے ڈاکٹر مجیب‘ صلاح الدین جاوید‘ مصطفیٰ قادری کے علاوہ شہر حیدرآباد کے مختلف اسکولس کے طلبہ اور طالبات کو جنھوں نے تعلیم کے میدان میںکامیابی حاصل کی ہے میں ایوارڈز کی تقسیم عمل میںلائی گئی۔تقریب سے خطاب کے دوران دانشوروں نے ڈاکٹر ذاکر حسین فاونڈیشن کی خدمات کی ستائش کی اور اس قسم کے ایوارڈز فنکشن کو حوصلہ افزاء قراردیا ۔ اس دوران اسکولی طلبہ کے درمیان میں تقریری اور تحریری اور مباحثہ کے پروگرامس بھی منعقد کئے گئے ۔ بعدازاں صدر فاونڈیشن سکندر معشوقی نے تمام شرکاء ‘ مہمانو ں اور ایوارڈ یافتہ گان کا فرداً فرداً شکریہ بھی ادا کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT