Tuesday , December 18 2018

معاشرہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا نوجوانوں کی ذمہ داری

محبوب نگر میں مفت طبی کیمپ، سب انسپکٹر رمیش کا خطاب

محبوب نگر میں مفت طبی کیمپ، سب انسپکٹر رمیش کا خطاب
محبوب نگر۔/11جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معاشرہ کو سدھارنا اور اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا کام نوجوان ہی بہتر کرسکتے ہیں۔ لہذا نوجوان اصلاحی اور ترقیاتی کاموں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں۔ ان خیالات کا اظہار ٹو ٹاؤن سب انسپکٹر پولیس رمیش نے مستقر محبوب نگر کے پریم نگر میں مفت میڈیکل ( ڈینٹل ) کیمپ کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ یہ کیمپ مسلم اویرنس پروگرام کمیٹی محبوب نگر کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ سید تقی الدین سکریٹری جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی سی جو بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سماج کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ سماج کا عروج اور زوال نوجوانوں پر ہی منحصر ہوتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ عمل صالح کیلئے آج عہد کرلیں تو پھر تمام شعبہ ہائے حیات میں وہ قوم کی صحیح سمت میں رہبری کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر امتیاز ڈینٹل اسپیشلٹس نے کہا کہ دانت اللہ کی بڑی نعمت ہیں ان کی حفاظت نہایت ضروری ہے۔ کیمپ سے تقریباً 200مریضوں نے استفادہ کیا۔ ضرورت مندوں میں ادویات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر محمد احمد، کونسلر جی وینکنا، نجیب احمد سماجی کارکن، ڈاکٹر اسمعیل، رام چندر، معز خاں، حفیظ، عرفان، لقمان، عمر، یوسف، آصف جہانگیر نظام و دیگر نوجوانوں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT