Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / معاشرہ کی اصلاح اور خوشحالی میں خواتین کا اہم کردار

معاشرہ کی اصلاح اور خوشحالی میں خواتین کا اہم کردار

نیو روزری اسکول سالار جنگ کالونی میں یوم خواتین ، محترمہ امت العلیم کا خطاب
حیدرآباد 9؍ مارچ۔ ( پریس نوٹ ) ۔ نیؤروزری کے جی تا ہائی اسکول سالار جنگ کالونی ٹولی چوکی میں یوم عالمی خواتین کے موقع پر بچوں کی مائوں کے لئے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں طلبا و طالبات کی مائوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر محترمہ امت العلیم مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھیں۔ جبکہ محترمہ جے پی بھارتی کازا اسکول کونسلر مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے مدعو تھیں۔ محترمہ امت العلیم نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ پروگراموں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماں، بہن، بیٹی، بیوی اور ٹیچر کی حیثیت سے خواتین معاشرے کی اصلاح اور خوشحالی کیلئے بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار کے حامل ہوسکتے ہیں۔ محترمہ علیم نے مزید کہا کہ بچے کی تربیت ماں کی گود سے شروع ہوتی ہے اورزندگی کے اختتام تک مختلف رشتوں کے ذریعہ جاری رہتی ہے ۔ ایک خاتون مختلف حیثیتوں سے ہر عمر کے افراد کیلئے اہمیت رکھتی ہے کبھی آباو اجداد یعنی سرپرستوں کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہیں تو کبھی بھائی، شوہر ، بچوں اور پڑوسیوں کیلئے اپنی ذمہ داری خوش اسلوبی سے نبھاتی ہیں۔یوم عالمی خواتین کے موقع پر محترمہ نسرین فاطمہ پرنسپل نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں تہنیت پیش کی۔ یوم عالمی خواتین کے موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے بہترین پکوان، مہندی ڈیزائن، کوئز اینڈ جام، ہینڈ ایمبرائیڈری، میوزیکل چیئرس، فلاور ارینجمنٹ ، پینٹنگ، واٹر کلر، میموری گیم اور ماں کی حیثیت سے بہترین لباس کے مقابلے منعقد کئے گئے تھے۔ پروگرام کی ترتیب میں محترمہ غفور ، محترمہ عقیلہ، محترمہ تزئین، محترمہ فریہ،محترمہ سارہ ، محترمہ نازیہ، محترمہ عفیفہ، محترمہ عائشہ راحت، محترمہ غوثیہ اور محترمہ ودیا نے حصہ لیا۔ جبکہ مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والی مائیں جو ونرس کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی حسب ذیل ہیں۔ پکوان میں محترمہ عرشیہ وسیم، محترمہ سارہ فیصل، محترمہ نعیمہ سیف،مہندی ڈیزائن میں محترمہ طاہرہ مبشر، نازیہ صدیقی، مس روبی، فلاور ارینجمنٹ میں محترمہ کہکشاں، محترمہ ساجدہ بیگم، محترمہ آمینہ نزہت، پینٹنگ میں محترمہ نکہت النساء، بہترین لباس میں محترمہ عشرت جہاں، محترمہ لبنیٰ وصی خان، نعت گوئی میں محترمہ شاکرہ مظہر، جام میں محترمہ نجمہ جعفر، محترمہ نازیہ نعمت اللہ، میوزیکل چیئرس میں محترمہ طاہرہ مبشر، کوئز میں محترمہ مہر ناصر، محترمہ آمنہ نزہت، محترمہ ساجدہ اسد، محترمہ طاہرہ مبشر اور نعیمہ سیف شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT