Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / معاشقہ پر والدین کی برہمی پر دل برداشت کمسن لڑکی کی خودکشی

معاشقہ پر والدین کی برہمی پر دل برداشت کمسن لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /21 اگست (سیاست نیوز) مہیشورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں والدین کی جانب سے لڑکے سے معاشقہ پر برہم ہونے کے نتیجہ میں ایک لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 سالہ کرشناوینی نے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ تھی اور اس کا معاشقہ پروین نامی نوجوان سے چل رہا تھا جو لڑکی کے والدین کو پسند نہیں تھا ۔ والدین کے اس رویہ سے دلبرداشتہ کرشناوینی نے پروین کے ہمراہ زہر پی کر خودکشی کرلینے کا فیصلہ کیا اور /19 اگست کو دونوں نے نامعلوم زہر اپنے گھر لائے ۔ کرشناوینی نے پہلے زہر پی لیا جبکہ پروین بھی زہر پینے والا تھا کہ لڑکی کے والدین وہاں پہونچنے پر وہ وہاں سے رفو چکر ہوگیا ۔ کرشناوینی زہر پینے کے نتیجہ میں فوت ہوگئی اور والدین کی شکایت پر مہیشورم پولیس نے نوجوان کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 305 کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT