Friday , February 23 2018
Home / Top Stories / معاشی اصلاحات مودی کو مہنگی پڑیں: عمر عبداللہ

معاشی اصلاحات مودی کو مہنگی پڑیں: عمر عبداللہ

سرینگر۔ 16نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاست جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت ثابت کرنے کیلئے کسی سروے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ ہر شخص جانتا ہے کہ وہ ہندوستان کے فی الحال مقبول ترین قائد ہیں لیکن معاشی اصلاحات انہیں مہنگی پڑیں۔ وہ پی ای ڈبلیو عالمی تحقیقاتی ادارہ کے سروے کے نتائج پر ردعمل ظاہر کررہے تھے جس کے بموجب بیشتر ہندوستانی مودی کی تائید میں ہیں اور کئی لوگ معیشت کی موجودہ حالت سے اور ملک کی سمت سے مطمئن ہیں۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ کیا یہ بات بالکل درست ہے، لیکن ہماری معلومات کے مطابق وہ طویل عرصہ سے سیاست میں رہنے کے باوجود کمزور شخصیت ہیں۔ یہ سروے فروری اور 17 مارچ کے درمیان کیا تھا جب سے اب تک حالات میں بہت سی تبدیلیاں آچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT