معاشی اصلاحات کی رفتار سست نہیں ہوگی: جیٹلی

نئی دہلی 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست سے معاشی اصلاحات کی رفتار سست نہیں ہوگی۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج یہ بات کہی۔ دہلی انتخابات میں پارٹی کے صفایہ کے بعد پہلی مرتبہ تبصرہ کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ حکومت معاشی اصلاحات کی راہ پر گامزن رہنے کا عہد کئے ہوئے ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ 4 ر

نئی دہلی 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست سے معاشی اصلاحات کی رفتار سست نہیں ہوگی۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج یہ بات کہی۔ دہلی انتخابات میں پارٹی کے صفایہ کے بعد پہلی مرتبہ تبصرہ کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ حکومت معاشی اصلاحات کی راہ پر گامزن رہنے کا عہد کئے ہوئے ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ 4 ریاستی اسمبلی انتخابات میں ہم نے کامیابی حاصل کی اور ایک میں شکست ہوئی۔ اِس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ترقی کے لئے ہم نے جو راستہ اختیار کیا ہے اُس کی رفتار میں کمی نہیں آئے گی۔ ارون جیٹلی آج پانچویں انڈو یو ایس اکنامک اینڈ فینانشیل پارٹنرشپ اجلاس کے دوران مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ جیٹلی کا تبصرہ اِس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ شکست کے بعد حکومت کی پالیسیوں میں کے بارے میں ماہرین مختلف رائے پیش کررہے تھے۔ ارون جیٹلی سال 2015-16 ء کا پہلا بجٹ 28 فروری کو پیش کریں گے جس میں دیگر کئی اُمور کے علاوہ معاشی ترقی کو بہتر بنانے کا لائحہ عمل بھی ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT