Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / معاشی ترقی سے پڑوسیوںکو فائدہ پہونچانا ہمارا مقصد

معاشی ترقی سے پڑوسیوںکو فائدہ پہونچانا ہمارا مقصد

وزیر اعظم نریندر مودی کا سری لنکا کو تیقن ۔ صدر سری سینے کے ساتھ اسٹیڈیم کا افتتاح
کولمبو 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کا یہ ماننا ہے کہ اس کی معاشی ترقی سے اس کے ٖپڑوسیوں کو بھی فائدہ پہونچے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات کہی جب انہوں نے جافنا میں ایک اسٹیڈیم کا افتتاح صدر سری لنکا میتھری پالا سری سینے کے ساتھ انجام دیا ۔ یہ اسٹیڈیم ہندوستان کی مدد سے تزئین نو کے بعد شروع کیا گیا ہے ۔ اس امداد کیلئے ہندوستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سری سینے نے کہا کہ سری لنکا ‘ ہندوستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کا پابند ہے حالانکہ بسا اوقات ایک دوسرے کو سمجھنا زیادہ مشکل بھی ہوجاتا ہے ۔ مودی نے سری سینے کے ساتھ مل کر دو رائے اپا اسٹیڈیم کا افتتاح انجام دیا جو جافنا کے سابق مئیر کے نام سے معنون کیا گیا ہے ۔ یہ اسٹیڈیم سات کروڑ روپئے کی ہندوستانی مدد سے بحال کیا گیا ہے ۔ اپنے دورہ کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں سنگ میل اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے نریندر مودی نے سری لنکا کو تیقن دیا کہ ہندوستان بہرحال سری لنکا کی مدد جاری رکھے گا اور سری لنکا اپنے شہریوں کیلئے خوشحالی و بہتری کیلئے اقدامات کرتا رہے گا ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا سری لنکا دیکھنا چاہتا ہے

جو معاشی اعتبار سے خوشحال ہو ۔ ایک ایسا سری لنکا دیکھنا چاہتا ہے جو یکجہتی ‘ امن  اور سلامتی کے ساتھ سبھی کیلئے مساوی مواقع فراہم کرتا ہو ۔ ملک کے تمام علاقوں میں اور تمام عوام میںعزت نفس بحال ہوتی ہو ۔ مودی نے کہا کہ آج کے دور کے انتہائی عصری آلات مواصلاتک ے نتیجہ میں ہندوستان کے کروڑوں عوام اور خود سری لنکا کے بھی عوام ان تقاریب ( افتتاح کی ) میں شریک ہوسکے ہیں۔ تقریبا بیس سال کے طویل عرصہ کے بعد یہ اسٹیڈیم بحال ہوسکا ہے ۔ مودی نے تیقن دیا کہ سری لنکا کو ترقی کے سفر میں ہندوستان کی جانب سے ہر ممکن سہولتیں اور امداد فراہم کی جاتی رہے گی ۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ اس کی ترقی کے ثمرات سے اس کے پڑوسی ملک بھی استفادہ کرسکیں۔ صدر سری لنکا سری سینے نے سری لنکا کی ترقی کو یقینی بنانے ہندوستان کی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد اور تائید پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک حالات کے سرد و گرم کے باوجود ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر سے بہتر بنانے کے عزم کا پابند ہے اور اس سمت میں کوششیں کرتا رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT