Saturday , December 15 2018

معاشی تنگدستی اور خرابی صحت پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) بچوں کی تعلیم کی فکر معاشی تنگدستی اور خرابی صحت سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علیحدہ واقعات ملکاجگیری اور حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 48 سالہ بھدری ناتھ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، سردار پٹیل نگر علاقہ میں رہتا تھا، یہ شخص معاشی تنگدستی سے پریشان تھا اور بچوں کو اسکول میں داخلہ اور ان کی فیس اور دیگر اخراجات کے لئے رقم نہ ہونے سے یہ کافی پریشان تھا اور اس کی صحت بھی خراب رہتی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے آج انتہائی اقدام کرلیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ پوچیا جو عبداللہ پور میٹ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے۔ اس شخص نے آج پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق یہ شخص شدید معاشی پریشانیوں کا شکار تھا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT