Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / معاشی تنگدستی کے باعث نوجوان جرائم کی طرف راغب

معاشی تنگدستی کے باعث نوجوان جرائم کی طرف راغب

معیار تعلیم میں کمی مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ کا باعث ، کمشنر رچہ کنڈہ
حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) شہری علاقوں میں ترقی برائے نام ثابت ہو رہی ہے ۔ شہر میں سرمایہ داروں کو راغب کرنے کیلئے انفراسٹکچر پر توجہ دینے والی حکومت دوسری طرف ہے روزگار کے خاتمہ کو اہمیت دینے میں عملاً ناکام ثابت ہو رہی ہے ۔ بے روزگاری معاشی تنگدستی اور مالی پریشانی کا شکار نوجوان طبقہ جرائم کی طرف راغب ہو رہا ہے ۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں پولیس نے انجینیئرنگ کے تین طالب علموں اور ایک پائی ٹیکنک کے طالب علم کو سرقہ کے الزام میں گرفتار کرلیا جو مختلف رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ ان واقعات کے ہونے کو معیار تعلیم میں کمی اور معاشی تنگدستی کو اہم مانا جارہا ہے ۔ رچہ کنڈہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ لیکن انجینئیرنگ کے طالب علموں کا تعلق ضلع ورنگل سے ہے جبکہ ایک پالی ٹکنیک ترک تعلیم کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔ جس نے مالی پریشانی اور ضرورت زندگی کو پورا کرنے کی خاطر تعلیم کو چھور دیا تھا ۔ تاہم دوستانہ ماحول میں وہ طلبہ کی ٹولی کا حصہ بن گیا جو رہزنی کی وارداتیں انجام دیتے تھے ۔ اس ٹولی کی گرفتاری کے بعد رچہ کنڈہ پولیس نے چین کی سانس لی اور دعوی کیا کہ پولیس نے 18 معاملات کو حل کرلیا ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 540 گرام طلائی زیورات ضبط کرلئے اس کے علاوہ دیگر سامان کو بھی ضبط کیا جن کی کل مالیت 17 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشی کمی کو پورا کرنے کیلئے یہ نوجوان غلط راستہ اپنا چکے تھے جو ایک خطرناک رحجان کی طرف اشارہ ہے جبکہ شہری علاقوں میں محیط تینوں کمشنریٹ میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جس میں طلبہ گرفتار کرلئے گئے بلکہ ایسے کئی واقعات پائے جاتے ہیں ۔ طلبہ کی یہ ٹولی تنہا خواتین کو نشانہ بناتی تھی اور ان کے گلے سے چین چھین کر فرار اختیار کرتی تھی ۔ پولیس نے اپنی تحقیقات کے بعد بتایا کہ عیاشی اور عیش پسند زندگی گذارنے کے خواہشمند طلبہ چوریاں کر رہے تھے ۔ جبکہ دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ طلبہ معاشی تنگدستی کا بھی شکار ہے ۔ پولیس رچہ کنڈہ ان پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے کالج اور ہاسٹلز پر توجہ دینے کا منصوبہ بنارہی ہے تاکہ کونسلنگ کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی کی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT