Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / معاشی تنگ دستی پر نوجوان لڑکی کی خودکشی

معاشی تنگ دستی پر نوجوان لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کا شکار ایک مجبور خاندان کی نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سید علی گوڑہ آصف نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 20 سالہ جبین فاطمہ نے مبینہ طور پر انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ فاطمہ کے والد ماجد خان کا چار سال قبل انتقال ہوگیا تھا اور تب سے ان کی والدہ گھریلو کام کرتے ہوئے خاندان کا گذارا کرتی تھی جبین فاطمہ کے علاوہ مکان میں ایک بھائی اور ایک بہن بھی ہے ۔ شدید مالی پریشانیوں سے اپنے خاندان کی پریشانی سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ آصف نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT