Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / معاشی مجبوریوں پر دو افراد کی خودکشی

معاشی مجبوریوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شہر اور نواحی علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے معاشی مجبوری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 22سالہ راجیش جو پیشہ سے مزدور بنسی لعل پیٹ علاقہ کا ساکنتھا جو ورنگل کا متوطن بتایا گیا ہے۔18اکٹوبر کو اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرنے پر فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق راجیش شدید معاشی پریشانیوں کا شکار تھا۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 27سالہ وشواجیت سنگھ جو پیشہ سے سیکورٹی گارڈ آسام کا متوطن بتایا گیا ہے جو نانک رام گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ اس نے کل کام کے بعد اپنے مکان لوٹنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس نے معاشی مجبوریوں سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا۔ پولیس مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT