Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / معاشی موقف پر وائیٹ پیپر کی اجرائی کا مطالبہ

معاشی موقف پر وائیٹ پیپر کی اجرائی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 16 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کے معاشی موقف پر ایک وائیٹ پیپر جاری کرے کیونکہ آثار و قرائین سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے ۔ پارٹی ترجمان آنند شرما نے بتایا کہ مودی حکومت کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود ماہرین معاشیات نے دگرگوں معاشی حالت سے خبردار کیا ہے جس کے باعث بیروزگاری میں اضافہ اور مجموعی شرح ترقی (جی ڈی پی) میں گراوٹ آئی ہے اور حکومت کے دعوؤں کے برخلاف ملک کی معاشی حالت انتہائی سنگین ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT