Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / معاشی پالیسیوں کیخلاف جاگرن منچ ریلی کی حمایت

معاشی پالیسیوں کیخلاف جاگرن منچ ریلی کی حمایت

آر ایس ایس سے ملحق منچ کو کسان تنظیموں کی تائید سے تقویت

نئی دہلی۔/10اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس سے الحاق رکھنے والے سوادیشی جاگرن منچ ( ایس جے ایم ) کو تقویت والی تبدیلی میں کئی کسان تنظیموں نے آج اعلان کیا کہ ملک کی معاشی پالیسیوں اور سستی چینی اشیاء کی درآمدات کے خلاف منچ کی میگا ریلی کو وہ اپنی تائید اور حمایت پیش کرتے ہیں۔ دہلی میں 29 اکٹوبر کو مقررہ ریلی ایس جے ایم کے راشٹریہ سوادیشی سرکشا ابھیان کا حصہ ہے جو اس سال کے اوائل چین کے ناپاک عزائم کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کیلئے شروع کیا گیا تھا۔ ایس جے ایم کے پبلسٹی انچارج دیپک شرما نے یہاں پریس کانفرنس کو بتایا کہ تمام بڑے کسان اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے اداروں نے ہماری مہم کی حمایت کی ہے اور وہ چینی اشیاء کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سوادیشی( دیسی ) اشیاء کے فروغ کی مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی کا اہتمام کا مقصد ملک میں جاری معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج درج کرانا بھی ہے۔ کسان تنظیموں جیسے بھارتیہ کسان یونین، بھارتیہ کریشک سماج اور کسان مہا پنچایت کے قائدین بھی آج کی پریس کانفرنس میں موجود تھے اور انہوں نے ریلی کو اپنی تائید کا اعلان کیا۔ ٹریڈرس باڈی بھارتیہ ادیوگ ویاپار منڈل نے بھی ریلی کی تائید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT