Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی

معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی

حیدرآباد ۔ /25 اکٹوبر (سیاست نیوز) معاشی پریشانی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے آر ٹی سی بس میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 36 سالہ محمد ضمیر ساکن جگت گری گٹہ نے آج رانی گنج بس ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس جو کوکٹ پلی کے پرشانت نگر بس ٹرمنل پر پارک کی ہوئی بس سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بس کے کنڈکٹر اور ڈرائیور نے صبح کی اولین ساعتوں میں بس کو ٹرمنل پر پارک کرکے گیسٹ ہاؤز چلے گئے تھے اور آج صبح ضمیر کو بس میں پھانسی سے لٹکا ہوا پایا ۔ کوکٹ پلی پولیس سب انسپکٹر اے وینکٹ نے بتایا کہ محمد ضمیر معاشی پریشانی سے دلبرداشتہ تھا جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT