Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / معاشی پریشانیوں سے دل برداشتہ مزدور کی خودکشی

معاشی پریشانیوں سے دل برداشتہ مزدور کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ مزدور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے بموجب 24 سالہ محمد غوث ساکن مگلماں بستی اپنے مکان میں کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ غوث گزشتہ چند عرصہ سے معاشی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ تھا ۔ کوکٹ پلی پولیس نے اس سلسلہ میں م

حیدرآباد ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ مزدور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے بموجب 24 سالہ محمد غوث ساکن مگلماں بستی اپنے مکان میں کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ غوث گزشتہ چند عرصہ سے معاشی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ تھا ۔ کوکٹ پلی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو گاندھی ہاسپٹل پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں تنگ دستی کا شکار خانگی سکیورٹی گارڈ نے علاقہ کوکٹ پلی میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ آر سیموئل ساکن کوکٹ پلی نے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ سیموئل گزشتہ چند عرصہ سے معاشی پریشانیوں سے دوچار تھا ۔ کوکٹ پلی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT