Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / معاشی پریشانی ، ایک خاندان کے چھ افراد کی خودکشی

معاشی پریشانی ، ایک خاندان کے چھ افراد کی خودکشی

کڑپہ /4 جولائی ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش میں ضلع کڑپہ کے چکرایا پیٹ منڈل میں پولیس نے کہا ہیکہ معاشی پریشانیوں کے سبب ایک ہی خاندان کے چھ افراد نے خودکشی کرلی ۔ 45 سالہ میراولی نے اپنی بیوی اور چار بچوں کے ساتھ علاقہ گنڈی میں واقع سیاحت کے سرکاری گیسٹ ہاوز کے ایک کمرہ میں زہریلی دوا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ونڈلہ ( رورل ) کے سرکل انسپکٹر مہیشور ریڈی نے کہا کہ یہ خاندان یکم جولائی کی شام سے اس گیسٹ ہاوز کے کمرہ میں مقیم تھا اور جب وہ دوپہر کے کھانے کیلئے نہیں پہونچے تو گیسٹ ہاوز کے عملہ میں شکوک پیدا ہوگئے جب انہوں نے کمرہ کا دروازہ کھولا تو وہاں میراولی ان کی بیوی اور بچوں کو مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ میراولی اور ان کے ارکان خاندان نے زہریلی شئے کے استعمال سے خودکشی کرلی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ معاشی پریشانیوں کے سبب انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔

TOPPOPULARRECENT