Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / معاون اراکین بلدیہ کے انتخابات کیلئے درخواستیں مطلوب

معاون اراکین بلدیہ کے انتخابات کیلئے درخواستیں مطلوب

کاماریڈی /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میونسپل کمشنر کاماریڈی مسٹر جئے سمہا ریڈی نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا کہ معاون اراکین بلدیہ کے انتخابات کیلئے درخواست مطلوب ہے ۔ لہذا خواہشمند افراد 21 نومبر سے 5 ڈسمبر تک درخواست گذاری کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست گذار کی عمر 21 سال مکمل ہونی چاہئے اور فہرست رائے دہندگان میں نام کا اندراج لازمی ہے ۔ اس کے علاوہ میونسپل چیرمین ، سرپنچ ، میونسپل وارڈ ممبر ، گرام پنچایت ممبر کی حیثیت سے سابق میں خدمت انجام دینے والے افراد کی ہی درخواست گذاری قبول کی جائے گی ۔ میونسپل اسٹانڈنگ کونسل کی رکن کی حیثیت سے 3 سال خدمت انجام دینے والے کے علاوہ میونسپل سابق موظف ملازم یا میونسپل کارپوریشن کے میونسپل یا آر اینڈ بی، ٹاون پلاننگ ، پبلک ہیلتھ کے محکمہ میں تجربہ کار موظف ملازمین درخواست گذاری کرسکتے ہیں ۔ درخواست 5 ڈسمبر تک میونسپل آفس کے دفتر میں درخواست داخل کی جاسکتی ہے جبکہ 6 سے 8 ڈسمبر تک ان درخواستوں کی جانچ کی جائے گی ۔ ان درخواستوں کا ہائی کورٹ کی خصوصی آبزرور کی نگرانی میں جانچ پڑتال کی جائے گی ۔

ادونی بلدیہ کے روبرو سی پی ایم پارٹی کا احتجاج
ادونی /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )بلدیہ ادونی کے روبرو سی پی ایم قائدین نے ایک زوردار احتجاج منظم کیا ۔ اس موقع پر سی پی ایم پارٹی کے ڈیویژن صدر وینکٹیشولو نے کہا کہ انھوں نے اس ماہِ کے گذشتہ 16 تا 24 تاریخ تک شہر کے مختلف علاقوں میں پیدل دورہ کرکے عوام کے مسائل کا جائزہ حاصل کیا ہے ۔ احتجاج کا مقصد عوام کے مسائل جلد حل کرنا ہے ۔ مزید انھوں نے کہا کہ ادونی شہر کے عوام مختلف مسائل سے دوچار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شیرخان کالونی میں عوام کو بیت الخلاء نہ ہونے کے سبب پریشانی کا سامنا ہے۔ جبکہ دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت ، ڈرینج نہ ہونے سے گندگی ، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کے مسائل وغیرہ سے پریشان ہیں۔ مزید انھوں نے کہا کہ اسلام جھرہ تالاب میں موجود گندگی کو صاف کیا جائے تاکہ عوام کو صاف پانی میسر ہوسکے اور مستحقین افراد کی جو پنشن رد کی گئی ہیں انھیں جاری کیا جائے۔ اس موقع پر ایرنا ، گوپال، محمد اقبال، عظیم خان، وغیرہ شریک رہے۔

TOPPOPULARRECENT